لاہور : ڈینگی سے مزید چار افراد جاں بحق

dangi

dangi

ملک بھرمیں ڈینگی مچھرکی کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ واقعات میں پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ڈینگی وائر سے متاثرہ مزید چار افراد دم توڑ گئے ۔ صرف لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار دو سو سے تجاوز کر گئی ہے ۔
تازہ واقعات میں لاہور کے گنگا رام میں خاتون شہناز بی بی سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ سرور میو اسپتال نے میو اسپتال میں دم توڑا ۔ پنچاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بارہ ہزار آٹھ سو سے زائدہے جبکہ لاہور میں مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار دوسو سے زائد ہے۔اسپتالوں میں بستروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کومشکلات کاسامنا ہے۔
فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سات سو سے زائد ہے۔ ڈینگی سے بچاو کی ادویات مارکیٹ میں کمیاب ہوگئی ہیں۔ مختلف علاقوں میں کئے گئے اسپرے کے بھی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔شہر میں خون سے پلیٹی لٹس علیحدہ کرنے والی مشین موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں کو پریشانی کا سامناہے۔
جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے دو سوستاون کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملتان میں نشتراسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ ستاون مریض زیر علاج ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی ڈینگی سے بچاو کی ادویات مارکٹیں میں نہیں مل رہی ہیں سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پانچ سو سٹرسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد چارسو ننانوے ہے۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے چار سو بیالیس کیسز سامنے آئیہیں۔ جس میں ایک سو ستانوے میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع ایبٹ آباد ڈینگی سے زیادہ متاثرہواہے۔ جہاں ڈینگی کے چوالیس کیسزسامنے آئے ہیں۔