لاہور : گاڑی کی ٹکر سے دو افراد زخمی، غیر ملکی ڈرائیور گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور غالب مارکیٹ کے علاقہ مین بلیوارڈ میں غیر ملکی شخص کی گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار کزن زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ڈرائیور پال جارج کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مین بلیوارڈ پر دو کزن راشد اور زین موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ صدیق ٹریڈ سنٹر کے قریب نیوزی لینڈ کے رہائشی پال جارج نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر دونوں کوزخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ٹریفک وارڈن نے تعاقب کرکے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔
زخمی راشد کے والد رشید نے بتایا کہ جس وقت ملزم کو گاڑی سمیت پکڑا گیا وہاں پر موجود افراد نے اسے کہا کہ گاڑی پرویزالہی خاندان کی ہے اسے جانے دو،جبکہ گرفتار غیر ملکی ڈرائیور نے میڈیا کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار اپنا توازن درست نہ رکھ سکے اور موٹر سائیکل اس کی گاڑی سے آ ٹکرائی۔ تاہم پولیس نے پال جارج کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جارج 2006 سے پاکستان میں مقیم ہے اور شعبہ زراعت سے منسلک ہے۔