لاہور ہائیکورٹ نے مشرف کی پارٹی کو جلسے کی اجازت دے دی

Musharraf Party

Musharraf Party

لاہور : (جیو ڈیسک) ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو جلسے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شیخ رف احمد نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار محی الدین نے بتایاکہ آل پاکستان مسلم لیگ یوحنا آباد میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اور اس جلسے سیسابق صدر پرویز مشرف ٹیلی فونک خطاب کریں گے لیکن ڈی سی او نے اس جلسہ پر پابندی لگا رکھی ہے عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیاکہ کیا صرف پرویز مشرف کی سیاسی جماعت پر جلسہ کی پابندی ہے یا پھر کسی اور پر بھی ہے، سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جلسہ چار دیواری میں کریں تو کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو جلسہ کی اجازت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔