لاہور ہائی کورٹ: سینٹ انتخابات رکوانے کی درخواست

lahore court

lahore court

لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ کے انتخابات رکوانے کے لئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگرنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت صاف اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ موجودہ تمام اسمبلیاں جعلی ووٹوں کے ذریعے وجود میں آئیں۔ نادرا کے اعداد و شمار کے مطابق تین کروڑاکہتر لاکھ سے زائد ووٹ جعلی ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ حقیقی اسمبلیوں کے وجود میں آنے تک سینیٹ کے انتخابات روکنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت پندرہ فروری تک ملتوی کر دی۔