وزیراعظم کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

Gilani

Gilani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کے علاوہ متعلقہ حکام شرکت کر رہے ہیں۔

کونسل کے اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام سرفہرست ہے۔ اجلاس میں کونسل کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پر بھی غور ہوگا جو پارلیمنٹ میں پیش کی جانی ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل میں زیرغوربیشتر معاملات پرعمل درآمد ہو گیا ہے۔