لاہور ہائی کورٹ نے تلہ گنگ سیشن کورٹ کو ایک جنریٹر کی سہولت فراہم کردی ہے

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) لاہور ہائی کورٹ نے تلہ گنگ سیشن کورٹ کو ایک جنریٹر کی سہولت فراہم کردی ہے۔

تلہ گنگ سیشن کورٹ میں لوڈ شیڈنگ کی صورت میںدفتری کام ٹھپ ہو کر رہ جاتے تھے ۔جس کے باعث سائلین کوسخت مشکلات کا سامنا پڑ رہا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب بھر کی سیشن کورٹس کو جنریٹر کی سہولت فراہم کر دی ۔ جس کے بعد تلہ گنگ سیشن کورٹ میں بھی جنریٹر فراہم کر دیا گیا۔