لتا کے لاکھوں متوالے لیکن وہ چندر مکھی کی دیوانی

chandramukhi

chandramukhi

بھارت : (جیو ڈیسک) برصغیر کی کوئل لتا منگیشکر کے لاکھوں متوالے ہیں لیکن موسیقی کی دنیا کی یہ ملکہ چندر مکھی کی مداح ہیں۔ کہتی ہیں مادھوری ڈکشت بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اور خوش لباس ڈانسر ہیں۔

لتا منگیشکر نے مادھوری ڈکشت کی کئی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ فلم ہم آپ کے ہیں کون اور دیواس لتا کی پسندیدہ فلمیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی مادھوری سے ملتی ہیں ان سے مراٹھی میں بات کرتی ہیں۔

لتا منگیشکر ہر سال چوبیس اپریل کو اپنے والد کی یاد میں فنون سے وابستہ افراد کو اعزازت سے نوازتی ہیں اوراس سال ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مادھوری ڈکشت کا نام بھی شامل ہے۔