لندن:جیمز بانڈ کی نئی فلم اسکائی فال کی پہلی تصویر جاری

skyfall

skyfall

جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون کی نئی فلم سکائی فال کی پہلی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ جیمز بانڈ کا نام ہی ان کی فلموں کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔ اس فلم کو اکیڈمی ایوارڈ یافتہ سام مینڈیس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ اس سے پہلے مشہور فلم امریکن بیوٹی ڈایریکٹ کرچکے ہیں۔
یہ سام مینڈیس کی زیرو زیرو سیون سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں وہ ڈینیئیل گریک کے ساتھ کام کریں گے اس فلم کے آغاز میں بونڈ ہاتھ میں گن لئے نمودار ہوا ہے اس فلم میں جیو بارڈم جیمز کے دوست کا کردار کرتے نظر آئیں گے فلم کی کاسٹ میں رالف فینس، جوڈی ڈینچ اور نومی ہیں۔ نومی ہیرس اس فلم میں ہیروئن کا کرداراداکر رہی ہیں۔