لندن:دہشت گردی کی منصوبہ بندی،4مسلمان نوجوان گرفتار

uk police

uk police

برطانیہ میں چار نوجوانوں کو دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ان پر دہشتگردی کی تربیت کیلئے پاکستان جانے کا بھی الزام ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق خبیب حسین، اسحاق حسین، شاہد قاسم خان اور نوید محمود علی کو برطانیہ کے علاقے برمنگھم سے ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ چاروں کی عمر انیس سے چوبیس سال ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشتگردی منصوبے کی تیاری کے ساتھ دہشت گردی کے تربیت لینے کیلئے پاکستان کا بھی سفر کیا۔