لندن: آتشزدگی میں جھلسنے والی کمسن ماہین بھی دم توڑ گئی

Pakistani Family Killed

Pakistani Family Killed

لندن(جیوڈیسک)لندن کے علاقے اسیکس میں گھر میں لگنے والی آگ میں بچنے والی پاکستانی بچی بھی زندگی کی لڑائی ہار گئی۔

پیر کو روز ہارلو میں اسیکس میں ایک گھر میں اچانک آک بھڑک اٹھی تھی جس میں خاتون صبا عثمانی تین بچوں ریان ، منیب اور شعیب سمیت ہلاک ہو گئے تھی۔ صرف تین سالہ بچی ماہین شکور اور اسکے والد عبدالشکور جو اپنی فیملی کو بچانے کے دوران زخمی ہو گئے تھے کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ ماہین شکور بروم فیلڈ ہسپتال میں داخل تھی اور آج زندگی کی بازی ہار گئی۔