لندن اولمپکس ، امریکا کے 21 طلائی تمغے، چین کی برتری ختم

London Olympics

London Olympics

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) لندن اولمپکس میں میڈلزکی دوڑ جاری ہے، امریکا نے آخر کار ساتویں روز اکیس طلائی تمغے حاصل کر کے چین کی برتری ختم کردی۔میگا ایونٹ کیساتویں روز کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ۔ آج کا پہلا گولڈ میڈل روئنگ کے مینز سنگلز سکل مقابلوں میں اسٹریلیا کے ماہی ڈاڈیل نے حاصل کیا۔ روئنگ کے ٹیم ایونٹ میں جرمنی نے طلائی تمغہ جیتا۔ روئنگ کے ہی مین پیئر مقابلوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جبکہ وومن ڈبلز سکل میں بھی جرمنی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

شوٹنگ کے 50 میٹر رائفل مقابلوں میں بیلاروس کے سرجی مارٹینو جبکہ 25 میٹر پسٹل ایونٹ میں کیوبا کے پوپو نے طلائی تمغہ جیت لیا۔ بیڈ منٹن وومن سنگلز کے سیمی فائنل میں بھارتی سائینا نہوال ہار گئیں۔ ادھر مینز سنگلز ٹینس کے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے ارجنٹائن کے یوان مارٹن کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔