لندن اولمپکس : قوال آصف سنتھوخاں سماں باندھیں گے

asif santoo khan

asif santoo khan

انگلینڈ (جیوڈیسک)پاکستان کے معروف قوال آصف علی سنتھو خاں لندن اولمپکس میں اپنے فن کے جوہر دکھانے کیلئے انگلینڈ روانہ ہو گئے،یہ پہلا موقع ہو گا جب کوئی پاکستانی فنکارورلڈ اولمپکس میں پرفارم کرے گا۔آصف علی سنتھوخاں کا شمار ملک کے ان معروف قوالوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پوری دنیا میں فن قوالی کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک اور قوم کا نام بھی روشن کیا،کچھ ہی عر صہ قبل بیلجیم حکومت نے آصف سنتھو کے فن سے متاثر ہو کر ان کے نام کا ٹکٹ جاری کیا اور اب آصف علی سنتھو جارہے ہیں لندن اولمپکس فتح کرنے۔

اولمپکس کی تاریخ میں پہلا موقع ہو گاجب کوئی پاکستانی فنکار کھیلوں کے بین الاقوامی میلے میں اپنے فن کا مظاہر ہ کرے گا ۔آصف سنتھو اپنی قوالی سے کھیل کا میدان فتح کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ لندن اولمپکس میں آصف علی سنتھوکی پرفارمنس سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوں گے۔