پتنگ اڑاتے بچے کی کہانی گٹو ریلیز ہوگئی

 gattu

gattu

بالی ووڈ (جیوڈیسک)بچے کریں گے جہالت کا مقابلہ بالی ووڈ فلم گٹو آج ریلیز ہوگئی۔ گٹو کو شوق ہے پتنگیں اڑانے کا۔ مگر یہ شوق حاوی ہواعلم کے حصول پر۔ فلم گٹوکی کہانی ہے ایک ایسے بچے کی۔ جسے شوق ہے اسکول جانے کا مگر یہ شوق ہوا پورا کچھ مختلف انداز سے۔

محلے کے بچوں کواسکول جاتے دیکھ کر گٹو نے بنایا نیا پلان اورکردی ایک تخریب کاری اور پھر گٹو پتنگیں اڑاتے اڑاتے کیسے گاؤں کے آسمان پر راج کرتا ہے۔ یہی ہے فلم گٹو میں گٹو کی کہانی۔ فلم گٹو آج ریلیز تو ہوگئی مگر کیا سنیما کے آسمان پر اڑ سکے گی یا نہیں۔ یہ فیصلہ وقت کریگا۔