لندن اولمپکس : قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 26جون سے شروع

hockey

hockey

لندن اولمپکس : (جیو ڈیسک) لندن اولمپکس کی تیاری کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کیمپ چھبیس جون سے ایبٹ آباد میں شروع ہو گا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نیکیمپ کیلئے چھبیس کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔

کھلاڑیوں میں عمران شاہ، محمد عرفان، سہیل عباس، سید کاشف شاہ، محمد رضوان جونیئر، فرید احمد، راشد محمود، محمد توثیق، محمد وقاص، شفقت رسول، عبدالحسیم خان، محمد رضوان سینئر، محمد عمر بھٹہ، خالد بھٹی، شکیل عباسی، علی شان، ریحان بٹ، وسیم احمد، محمد عمران، سلمان اکبر، تصور عباس، احمد شکیل بٹ، دلبر حسین، عمران بٹ، محمد زبیر اور عامر شہزاد شامل ہیں۔