پہلاٹیسٹ:دلشان ،سنگاکارا کی سنچریاں، سری لنکا کی پوزیشن مضبوط

dilshan tillakaratne

dilshan tillakaratne

سری لنکا : (جیو ڈیسک) پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز تلیکا رتنے دلشان اور کمارسنگاکارا نے سنچریاں بناکر سری لنکا کا اسکور دو وکٹوں پر تین سو رنز تک پہنچا دیا ۔گال میں سری لنکا کے کپتان جے وردھنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پرانا وتانا چوبیس بناکرسعید اجمل کی گیند پر عدنان اکمل کے ھاتھوں اسٹمپ ہوئے۔ دلشان کو سعید اجمل نے ایک سوایک رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ دلشان اور سنگاکارا نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو چوبیس رنز کا اضافہ کیا۔

سنگاکارا نے کیریئر کی انتیس ویں سنچری بنائی۔ کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے تین سورنز بنائے اور ان کے دوکھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ سنگا کارا ایک سو گیارہ اور جے وردھنے پچپن رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔