لندن اولمپکس میں ناکامی،وجوہات جاننے کیلئے درخواست دائر

Olympics 2012

Olympics 2012

لاہورلندن اولمپکس میں پاکستان کی ناکامی کی وجوہات جاننے اورذمہ داروں کے تعین کیلئے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آئینی درخواست دائرکردی گئی۔بیرسٹرظفراللہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ عدالتی کمیشن تشکیل دے جواس بات کاتعین کرے کہ پاکستانی کھلاڑی لندن اولمپکس میں بری طرح ناکام کیوں ہوئے؟۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اولمپکس میں کھلاڑیوں کی بہتر تربیت کیلئے فنڈز خرچ نہیں کیے جاتے،ادارے سیاست کی نذر ہوچکے ہیں لہذاعدالت سابق ججوں پر مشتمل کمیشن قائم کرے جو اولمپکس میں ناکامی کاجائزہ لے اور ذمہ داروں کا تعین کرے ، یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ خواتین کی 52فیصد آبادی میں سے کھلاڑیوں کوتیار کرنے کاحکم دیاجائے۔