لندن اولمپکس : پاکستان نے جنوبی کوریا کو 3-2 سے شکست دیدی

London olympics

London olympics

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) لندن اولمپکس ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 3-2 سے شکست دیکر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ساتویں پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی کوریا نے پہلے ہاف میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 30 ویں منٹ میں جنوبی کوریا نے گول کرکے برتری حاصل کی جسے 31ویں منٹ میں پاکستان کے وقاص نے برابر کر دیا۔ 33ویں منٹ میں جنوبی کوریا نے دوسرا گول کرکے ایک گول کی سبقت حاصل کرلی۔ ہاف ٹائم تک میچ میں جنوبی کوریا کو برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی طرف سے عبدالحسیم خان نے دوسرے ہاف میں گول کرکے میچ برابر کردیا۔ آخری لمحات میں پاکستان کی طرف سے سہیل عباس نے پنیلٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ کامیابی کے بعد پاکستان نے لندن اولمپکس ہاکی ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں پاکستان نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی۔