راولپنڈی: اراضی کا تنازعہ ، 4 بھائیوں سمیت 6 افراد قتل

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کر کے 4 بھائیوں سمیت چھ افراد کو قتل کر دیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی کے رہائشی وحید قریشی اور ابرار کے درمیان اراضی کا تنازعہ تھا جس کے لئے جرگہ بلایا گیا تھا۔ جرگے کے دوران تلخ کلامی پر وحید قریشی نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے سلیمان، پرویز، اورنگزیب، عدنان اور ندیم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ جاوید شدید زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ملزم وحید فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مقدمہ درج اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مقتولین کویت میں کام کرتے تھے اورعید کے موقع پر پاکستان آئے تھے۔