مختلف شہروں میں بارش ، گرمی اور حبس میں کمی

Rain

Rain

راولپنڈی، اسلام آباد (جیوڈیسک) مختلف شہرو ں میں بار ش سے مو سم خو شگوار ہو گیا۔ لاہور میں تیز بارش کے بعد گرمی اور حبس میں کمی ہوگئی۔ سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ لاہور میں شدید بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا۔ پہلے تیز ہوا چلی اوردیکھتے دیکھتے کالے بادلوں نے شہر کو ڈھانپ لیا۔ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ کینال روڈ کے انڈر پاس میں پانی بھرنے سے نہر کنارے ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ لکشمی چوک، سرکلر روڈ، مزنگ، عابد مارکیٹ، شاد باغ، مصری شاہ اور دوسرے علاقے ڈوب گئے ۔

راولپنڈی اسلام آباد میں آندھی کے بعد موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ آندھی سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے۔ شدید بارش سے مری روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔ گو جرانو الہ ڈویژن اور کشمیر میں بار ش نے جل تھل کر دیا۔مو سم خو شگوار ہونے سے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ہو ئی جس سے روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا۔ سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ سب سے زیادہ بارش گجرات میں 65 ملی میٹر ریکار ڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں، کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ، پشاور اور کوہاٹ میں بارش کی پیش گو ئی کی ہے۔