لندن اولمپکس کی مشعل انگلینڈ پہنچ گئی

olympics torch

olympics torch

لندن: (جیو ڈیسک) لندن اولمپک دوہزار بارہ کی مشعل یونان سے خصوصی طیارے کے ذریعے انگلینڈ پہنچ گئی۔ اولمپک مشعل کی آمد پر ایئر پورٹ پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں انگلینڈ کے مشہور زمانہ فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے اولمپک مشعل کے ذریعے ایک بڑی طشتری کو روشن کیا۔

ڈیوڈ بیکھم نے اسے برطانوی قوم کیلئے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔اولمپک مشعل انتہائی سیکیورٹی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لینڈر اینڈ کے علاقے میں لے جایا جائیگا۔ اس مقام سے اولمپک مشعل کا ستر روزہ اور آٹھ ہزار میل طویل عالمی سفر شروع ہوگا۔

ابتدا میں مشعل برطانیہ کے مختلف شہروں کا سفر کریگی جبکہ عالمی سفر میں مشعل ایک ہزار سے زائد شہروں سے اور آٹھ ہزار مشعل برداروں کے ہاتھوں سے گزرنے کے بعد چھبیس جولائی کو واپس انگلینڈ آئیگی۔ ستائیس جولائی کو اولمپک مشعل کے ذریعے مرکزی اسٹیڈیم کا شعلہ روشن کرکے گیمز کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا۔