لندن : اولمپک پارک کے قریب مظاہرہ،متعدد گرفتار

olympic protest

olympic protest

لندن :(جیوڈیسک)لندن میں اولمپکس پارک کے قریب سائیکل سواروں نے مظاہرہ کیا پولیس نے متعدد افراد کو گرفتارکرلیا۔ سائیکل سواروں نے مظاہرہ اس وقت کیا، جب اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بعض مہمان سربراہان مملکت اسٹیڈیم کی طرف آ رہے تھے۔

لندن انتظامیہ نے ایک سائیکلنگ کلب کی جانب سے کیے گئے اس مظاہرے کی مشروط اجازت دی تھی لیکن مظاہرین کولندن کے مشرقی حصے میں آنے کی اجازت نہیں تھی۔ مظاہرین کو وعدے کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔