انیس جولائی کو قیامت اورتیسری جنگ عظیم کی پیش گوئی کرنے والاجھوٹانبی اہل خانہ سمیت غائب ہوگیا

zouroubabal socalled prophet from amrica

zouroubabal socalled prophet from amrica

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)تیسری جنگ عظیم اوردنیا کی تباہی کی پیش گوئی کرنے والا جھوٹا نبی لاپتہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایک امریکی شہری جوکہ زوروبابل Zouroumpampelکے نام سے جاناجاتاتھایونان کے شہر سیرس کے ایک چھوٹے سے گاؤں فائیاپیترا(گرے سٹون)میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیرتھااس کے ایک سابقہ انٹرویومیں اس کاکہناتھاکہ اس کوامریکہ سے نکل جانے کاحکم ملاتھااوراخدا کی جانب سے اس کوحکم دیاگیاہے کہ وہ اس گاؤں میں ٹہرے جب تک کہ اس کووہاں سے جانے کاحکم نہیں دیاجاتاکیونکہ تیسری عالمی جنگ شروع ہونے والی ہے جس میں دنیاتباہ ہوجائے گی اوراس کواس تباہی تک اسی گاؤں میں رہنے کاحکم دیاگیاہے اس کادعویٰ تھاکہ دنیاانیس جولائی2012کوختم ہوجائے گی ۔انیس جولائی سے قبل ہی سفید لبادے اورنیلے کنارے والے لباس میںملبوس یہ خود ساختہ نبی گاؤں سے اچانک غائب ہوگیااوراس کے خاندان کی بھی کسی کواطلاع نہیں ہے۔قریباًدوسال تک اس گاؤں میں رہنے والے اس جھوٹے نبی پرایک مرتبہ تشدد آمیز حملہ بھی ہوچکاہے جھوٹے نبی کی پیش گوئی لغوثابت ہوچکی ہے تاہم اس کاسراغ نہیں مل رہایونانی میڈیااورگاؤں کے لوگ اس کی گم شدگی پرحیران ہیں۔یونان جوکہ گریک آرتھوڈوکس عیسائی نظریات کاراسخ العقیدہ ملک ہے میں عیسائی فرقوںکوبھی زیادہ پھلنے نہیں دیاجاتاتاہم یونان کے شمالی علاقہ جات میں ترک سرحد کے قریب واقع دیہاتوں اورشہروں میںترک نژاد یونانی مسلمان ڈیڑھ لاکھ کی آبادی رہائش پزیر ہے جوکہ یونان کی واحد اقلیت شمار کی جاتی ہے کے علاوہ صوبہ مقدونیہ میں یہودی آباد ہیں جبکہ مسلم تارکین وطن اوردیگر عیسائیوں کوشمار نہیں کیاجاتا۔امریکی نژاد جھوٹے نبی نے کبھی بھی یونانی عقائدپربات نہیں کی اورنہ ہی اپنے نظریات کوظاہر کیاماسوائے اس کے کہ وہ خداکے حکم سے اس دیہات میں آیاہے اورانیس جولائی کودنیاختم ہوگی اوراس کونبوت ملی ہے۔