لندن : دریائے ٹیمز میں اولمپکس مشعل کا آخری سفر

Totch in Teams

Totch in Teams

لندن (جیوڈیسک) اولمپک مشعل نے اپنا آخری سفر طے کرلیا۔ اولمپکس کھیلوں کی پہچان۔اولمپک مشعل۔۔ملکوں ملکوں کاسفر کرتی آخر کار حتمی منزل دریائے ٹیمز پہنچی۔ سورج کی سنہری کرنوں سے جھلملاتے دریا میں مشعل نے اپنے شاندار سفر کا آغاز کیا۔ خوبصورت سی کشتی میں اولمپک رنگ دور سے دکھائے دے رہے تھے۔

جسے دیکھنے شائقین دوربینیں سنبھالے بیٹھے تھے۔ خوبصورت سی سجی سجائی شاہی کشتی نے دریامیں نیا منظر پیش کیا۔ دریائے ٹیمز اولمپک مشعل کا آخری پڑا تھا جس کے بعد اولمپکس گیمز شروع ہونے کی خوشخبری ہے۔