لندن فلم فیسٹیول میں فلمشیمکا پریمیئر

Shame Premiere

Shame Premiere

کینز،وینس ٹورنٹو اور نیویارک فلم فیسٹیول کے مصروف شیڈول کے بعد آخر کار لندن فلم فیسٹیول میں اداکار مائیکل فیسبینڈر کو اپنی نئی فلم شیم کے پریمیئر کا موقع مل ہی گیا۔ لندن میں منعقدہ پریمیئر میں اداکار مائیکل فیسبینڈر کے علاوہ رائٹر ڈائریکٹر اسٹیو بینڈر،اسکرین رائٹر ابی مورگن اور پروڈیوسر لین کیننگ نے شرکت کی۔
شیم کی کہانی آزاد خیال اور اپنی مرضی سے زندگی گزارنے والا برینڈن کے گرد گھومتی ہے۔۔تاہم فلم کی کہانی نیا موڑ تب لیتی ہیجب برینڈن کی بہن اس کے ساتھ رہنے لگتی ہے۔اور یہاں سے برینڈن کی زندگی میں مداخلت کا عنصر پیدا ہوتا ہے۔فلم مائیکل فیسبنڈر برینڈن کے کر دار میں جلوہ گر ہوں گے۔فلم رواں سال دسمبر میں امریکا جب کہ آئندہ سال جنوری میں لندن کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔