شاہ رخ خان کی فلم ڈان ٹو کی تشہیری مہم بھرپور انداز میں جاری

Don2

Don2

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ڈان ٹو کی تشہیری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ فلم میں شامل شاہ رخ خان کے مخصوص ڈائیلاگ وففے وقفے سے ریلیز کئے جائیں گے۔
کنگ خان کی نئی فلم ڈان ٹو کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس کے مکالمے ڈان ون کے مکالموں سے بہتر ہیں۔ فلم کے ہدایت کار فرحان اختر نے فلم میں شامل شاہ رخ خان کے گیارہ ایسے ڈائیلاگ کا انتخاب کیا ہے جو کنگ خان کے کردار کی پنچ لائن ثابت ہونگے۔ فلم 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔