شاہ رخ پھنس گئے ایک نئی مشکل میں

shahrukh

shahrukh

شاہ رخ پھنس گئے ہیں ایک نئی مشکل میں ان کی فلم ڈان ٹو اپنی ہی فلم راون کی کامیابی میں رکاوٹ بن گئی۔ بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان ان دنوں عجیب کشمکش کا شکار ہیں۔ ایک طرف وہ سال بھر اپنی سپر ہیرو فلم راون کی پرموشن میں مصروف رہے تو دوسری طرف فرحان اختر کی ڈان ٹو کم پروموشن میں ہی جاندار ثابت ہورہی ہے۔
شاہ رخ کو یہ پریشانی ہے کہ ان کی ہوم پروڈکشن راون پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ اورفلم کو ہر صورت کامیاب کرنے کے لئے نت نئے طریقے اختیار کئے جاچکے ہیں۔ کبھی چھمک چھلو لگائی تو کبھی دلدارا سے دل لوٹا مگر ڈان تو ڈان ہے اس کی واپسی کا سب کو ہے انتظار شاہ رخ چاہتے ہیں کہ ڈان ٹو بھی کامیاب ہو اور راون بھی مگر اشارے ڈان ٹو کی کامیابی کے زیادہ مل رہے ہیں۔