اواتارانٹر نیٹ پرفلمی تاریخ کی سب سیزیادہ چرائی جانیوالی فلم

avatar

avatar

ہالی ووڈ فلم اواٹارانٹر نیٹ پر اب تک کی فلمی تاریخ کی سب سے زیادہ چرائی جانے والی فلم ہے جسے اکیس ملین مرتبہ چوری کرکے ڈائون لوڈ کیا گیا ہے۔ ہالی ووڈ کی فلمی تاریخ میں آج تک ایسا نہیں ہوا کہ کسی فلم کو اتنا زیادہ پسند کیا گیا ہو اور اسے چوری کرکے دیکھا جائے۔
اس سے پہلے فلم ڈارک نائیٹ کا ریکارڈ تھا کہ اسے سترہ ملین مرتبہ چوری کرکے ڈائون لوڈ کیا گیا۔ لیکن اب کی بارجیمز کیمرون کی فلم اواٹار نے تو فلم ٹائیٹنک کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس لئے فلم کو تاریخ کی سب سے زیادہ پائرٹڈ فلم قرار دید یا گیا جس کا ریکارڈ ابھی تک کوئی بلاک بسٹر فلم بھی نہ توڑسکی۔