لندن فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ : دی آرٹسٹ نے تین میدان مار لیے

The Artist

The Artist

لندن فلم کرٹکس سرکل ایوارڈ میں خاموش فلم دی آرٹسٹ نے تین میدان مار لیے۔ فلم دی آرٹسٹ نے بہترین فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین اداکار کے ایوارڈ حاصل کرلیے۔ ہالی ووڈ کی خاموش فلموں کے دور کی اس فلم نے گولڈن گلوب ایوارڈ میں بھی تین کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ اسی طرح برطانیہ کے بافٹا ایوارڈ میں بھی دی آرٹسٹ سب سے زیادہ ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فلم تھی۔
مزے دار بات یہ ہے کہ منگل کے روز آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں بھی فلم کی بہت سی کامیابیوں کی امید کی جا رہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اگر ان کی فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تو یہ ان کے لیے بہت بڑی بات ہو گی۔