پریانکا چوپڑا اور ریتک روشن اگنی پتھ کی پروموشن میں مصروف

priyanka roshan

priyanka roshan

پریانکا چوپڑ اور ریتھک روشن اپنی فلم اگنی پتھ کی پروموشن کے لئے دبئی پہنچ گئے۔ ایک چھوٹا لڑکا جس کے سامنے اس کے بے گناہ باپ کو گائوں والے قتل کردیتے ہیں۔ مگر وہی لڑکا ایک دن گائوں والوں کے لئے مسیحا بنتا ہے۔
یہ ہے فلم اگنی پتھ کی کہانی جس کے ولن سنجے دت اور ہیروریتھک روشن کی اداکاری دیکھنے والے عش عش کراٹھے۔ دبئی میں اپنی فلم کی پروموشن کے لئے آنے والے ریتھک روشن اور پریانکا چوپڑاکو فلم کی کامیابی کے لئے خاصی امید محسوس ہوئی۔ فلم کی پروموشن کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا بے حد پرجوش دکھائی دیں۔