لندن: مس پگی کو بھی اسٹائل آئیکون کا درجہ مل گیا

miss piggy

miss piggy

لندن میں دا مپٹس فلم کے پریمیئر کے موقع پر فیشن ماہرین نے مس پگی کو بھی مشہور ماڈلز کیٹ موس اور نومی کیمبیل کی طرح اسٹائل آئی کون کا درجہ دے دیا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں مشہور ڈیزائنرز، ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ نے شرکت کی۔
اس موقع پر پگی کیلئے حسین اور دلکش ڈریسز بھی رکھے گئے تھے۔ مشہور ڈیزائنر جیرم سی نے خاص طور پر گلابی گلیٹر جوتے پگی کے لئے بنائے۔ لیوکا کارپیو کا کہنا تھا کہ مس پگی ہر عمر کی عورت کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اس لئے اسے کیٹ موس کے برابر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ فلم دا مپٹس دس فروری کو لندن کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔