لندن میں ہالی وڈ فلم فلائٹ کے پریمیئر کی تقریب منعقد ہوئی

Flight

Flight

لندن میں ہالی وڈ فلم فلائٹ کے پریمیئر کی تقریب میں فلمی ستاروں نے سردی کا مزہ بھی لیا اور گر ما گرم تقریب میں شرکت بھی کی۔

ہالی وڈ فلم فلائیٹ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ڈینزل واشنگٹن سمیت کئی فلمی ستاروں نے لند ن میں ہونے والے فلم پریمئر میں شرکت کی۔فلم میں ڈینزل ایک پائلٹ ہیں۔ پائلٹ انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو یقینی تباہی سے بچاتا ہے۔

کریش لینڈنگ کے بعد فلم اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب واقعے کی تحقیقات میں الٹا پائلٹ کو دھر لیا جاتا ہے۔ڈینزل واشنگٹن دو مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں اس کے علاوہ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوچکے ہیں۔