لندن : پاکستان میں سی این جی کی لوٹ سیل لگی ہے،عاصم حسین

 Asim Hussain

Asim Hussain

لندن پٹرولیم کانفرنس : مشیر پڑولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں گیس کی قیمت کم ہونے سے سی این جی کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے۔

لندن میں پٹرولیم کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں سی این جی اسٹیشنز پر لمبی لائنز قیمت کم ہونے کی وجہ سے ہے ۔مزدورں کو 200 سے 500 روپے دے کر لائنوں میں کھڑا کیا جاتا ہے۔

سی این جی ایک نشہ بن چکی ہے اور قیمت کم ہونے کی وجہ سے سی این جی کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے ،1000 سی سی سے بڑی گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال پر پابندی کی تجویز زیر غور ہے۔