لوڈ شیڈنگ پرقابو پانے کیلئے کسی سے نرمی نا برتی جائے۔ نوید قمر

naveed qamar

naveed qamar

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) ملک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے حکومت نے وزارت پانی و بجلی میں اینٹی لوڈ شیڈنگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مختلف ترسیلی کمپنیوں اور آئی پی پیز کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیر پانی و بجلی نے ہدایت کی اگر صوبائی حکومت یا کسی ادارے کے ذمے واجب الادا بل ہیں تو ان سے کسی قسم کی نرمی نا برتی جائے۔ وزیر پانی و بجلی نے حیسکو اور سکھر الیکٹرک کمپنی کو ہدایت کی ایسے تمام ا داروں کے لئے میٹر لگائے جائیں جنکو بلنگ لوڈ کے مطابق کی جا رہی ہے۔