لیاری میں ایف سی اہلکار تعینات، پولیس چوکیاں بنا دی گئیں

Lyari

Lyari

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری میں ایف سی اور پولیس کی چوکیاں قائم کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، پاک کالونی، لی مارکیٹ، بغدادی سمیت لیاری کے 15 داخلی اور خارجی راستوں پر ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ لیاری ایکسپریس وے پر بھی ایف سی کی دو عارضی چوکیاں اور مورچے بنا دئیے گئے ہیں جہاں پر ایف سی اہلکار میراں ناکہ اور چاکیواڑہ سے داخلی راستوں کی نگرانی کریں گے۔ ایف سی اہلکار لیاری میں ٹارگٹڈ آپریشن میں پولیس کی مدد کر یں گے۔