لیاری میں مسلح ملزمان کو روکنا ہو گا۔ رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی: (جیو ڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ لیاری میں مسلح ملزمان کو روکنا ہو گا ورنہ یہ دہشتگرد پورے ملک میں پھیل جائیں گے۔ جرائم پیشہ عناصر نے امن کا جواب راکٹ حملوں سے دیا ہے۔ کراچی میں آئی جی سندھ کے ہمراہ لیاری کی صورت حال پر میڈیا کو بریفنگ کے دوران رحمان ملک نے کہا کہ لیاری میں کچھ لوگ ہتھیار پھینکنا نہیں چاہتے۔ امن پیشکش کا جواب جرائم پیشہ عناصر نے راکٹ حملے سے دیا۔

رحمان ملک لیاری میں جرائم پیشہ عناصر کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آنا چاہیے، انسانی بنیاد پر اڑتالیس گھنٹے کے لیے آپریشن روکا گیا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کواگر لیاری کے عوام کا خیال ہے تو خود کو رینجرز کے حوالے کردیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ ان دس افراد کو لیاری کے عوام کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے، وعدہ ہے کہ لیاری کو کلیئر کیا جائے گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ عذیر بلوچ کو نواز لیگ نے شمولیت کی دعوت دی ہے، سمجھ میں نہیں آرہا کیا مسلم لیگ نواز نے عسکری ونگ بنا لیا ہے۔