ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

Weather

Weather

پاکستان : (جیو ڈیسک) صبح ہوتے ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کر دی۔

میدانی علاقوں میں صبح سے ہی سورج چمک رہا ہے جس سے گرمی محسوس ہونا شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ سندھ اور مکران ڈویژن میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ کاشت کے علاقوں میں دو سے تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسلام آباد 34 ، لاہور 39، کراچی 42 ، پشاور 38 ، کوئٹہ29 اور مری میں درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔