لیبیا:سرت میں جھڑپیں، عبوری کونسل کے تین جنگجو ہلاک

libya rebels

libya rebels

لیبیا میں معمرقذافی کے آبائی علاقے سرت میں جھڑپوں میں عبوری کونسل کے تین جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد کونسل کی فورس کو پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔
معمر قذافی کے آبائی علاقے سرت میں عبوری حکومت کی فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ سرت کے شمال میں واقع ال خمسین میں معمرقذافی کی حامی فورسز اور عبوری حکومت کی فورسز میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔
لیبیا کے سابق سربراہ کے مضبوط مراکز سرت، بنی ولید اور صبا میں عبوری حکومت کی فورسز کو کامیابی نہیں مل رہی۔ اس سے قبل انہیں بنی ولید سے بھی پیچھے ہٹنا پڑا۔