لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چوہدری نے کور کمانڈر کراچی کا چارج سنبھال لیا

Chuhdary Ijaz

Chuhdary Ijaz

سندھ: (جیو ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چوہدری نے کور کمانڈر کراچی کا چارج سنبھال لیا۔ میجر جنرل رضوان اختر رینجرز سندھ کے نئے ڈائریکٹر جنرل بن گئے۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چوہدری اس سے پہلے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہیں گذشتہ برس لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر ڈی جی رینجرز سندھ برقرار رکھا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چوہدری کا تعلق پاک فوج کے شعبہ آرٹلری سے ہے ۔ ان کی جگہ میجر جنرل رضوان اختر نے رینجرز سندھ کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھالا ہے۔

میجر جنرل رضوان اختر جی او سی جنوبی وزیرستان کے فرائض انجام دے رہے تھے ، ان کا تعلق پاک فوج کے شعبہ انفینٹری سے ہے۔