پاک امریکا تعلقات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا

Parliment

Parliment

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) امریکا سے تعلقات کے مسئلے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تین دن تک جاری رہے گا۔

اجلاس میں امریکا کے ساتھ ازسرنو تعلقات کے تعین سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشا ت پیش کی جائیں گی۔ نیٹو سپلائی لائن بحالی سے متعلق تجاویز بھی ان سفارتشات کا حصہ ہیں۔

پارلیمنٹ قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر تین دن بحث کرے گی۔ جس کے بعد ان سفارشات کی منظوری سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر صدر اور وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی اور عسکری قیادت کے اجلاس میں پہلے ہی غورکیا جا چکا ہے۔