لیونارڈو اپنی ایکٹنگ پر شرمندہ، کیٹ رومینٹک سین سے خوفزدہ

kate leonardo

kate leonardo

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ٹائیٹنک کو تھری ڈی ورژن میں دیکھ کر کیٹ ونسلیٹ اور لیونارڈو پریشان ہوگئے۔ ڈوبتے ہوئے جہاز کے درمیان ختم ہوئی رومانوی داستان ٹائیٹنک کی شاندار کامیابی کے بعد اس کا تھری ڈی ورژن بنایا گیا ہے۔

ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ ایکٹرس کیٹ ونسلیٹ فلم کے حوالے سے کچھ کنفیوژ نظرآتی ہیں۔ کیٹ سے جب وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ کافی ینگ تھیں اور اب انہیں رومینٹک سین کو تھری ڈی میں دیکھ کر کچھ ہچکچاہٹ ہورہی ہے۔

ان کے مد مقابل لیونارڈو ڈی کیپریو نے جب فلم تھری ڈی میں دیکھی تو شرمندگی کے مارے نظریں جھک گئیں۔ لیونارڈو اپنا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے ہیں کہ پہلی بار فلم میں ایکٹنگ کرتے ہوئے کافی امچیور تھے۔