لیگی کارکن کل پرامن مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں : نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پنجاب(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف نے مسلم لیگی کارکنوں کو کل پرامن مظاہروں میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے پارٹی کے تمام رہنماؤں اراکین پارلیمنٹ اور پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیغمبر انسانیت نبی کریم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کے اظہار کیلئے جمعے کی نماز کے بعد پرامن مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا ہم سب پر فرض ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیں۔