مارچ میں تیل کی کھپت میں گیارہ فیصد کمی

oil

oil

کراچی: (جیو ڈیسک) رواں سال مارچ میں تیل کی مقامی سطح پر کھپت میں گیارہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ میں تیل کی مقامی سطح پر کھپت میں گیارہ فیصد کمی سے سولہ لاکھ ٹن رہی ہے جبکہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی میں تیل کی کھپت دس فیصد کمی سے اٹھائیس لاکھ ٹن ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے زیر گردش قرضوں میں مسائل اور نیٹو سپلائی معطل ہونے کی وجہ فرنس آئل بیس فیصد اور جیٹ فیول میں اڑتالیس فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جس کا اثر مقامی تیل کی مارکیٹ پر کمی کی صورت میں سامنا آیا ہے ۔