پنجاب کے 5 ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

CNG

CNG

پاکستان: (جیو ڈیسک) لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن میں تین دن کیلئے سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی سپلائی بند کردی گئی۔ گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت لاہور ،ساہوال اور شیخوپورہ ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے۔

سی این جی کی بندش کے باعث عوام کا کہنا ہے کہ انہیں تین روز تک اپنی گاڑیوں میں مہنگا پٹرول ڈلوانا پڑتا ہے جس سے ان کا بجٹ سخت متاثر ہوتا ہے۔

دوسری جانب سی این جی انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سی این جی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے تو اربوں روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی یہ انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔