مارک گراسمین اسلام آباد پہنچ گئے

marc grossman

marc grossman

پاکستان اور افغانستان کیلیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کے ایلچی مارک گراسمین کے پاکستان کے دورے کا مقصد واشنگٹن اور اسلام آباد میں جاری کشیدگی ختم کرانا اور افغانستان میں استحکام پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ امریکی ایلچی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم گیلانی اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔