پی پی 220 ساہیوال میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے

election

election

پی پی 220ساہیوال میں ضمنی انتخاب آج ہورہا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے امیدوار کے مقابلے میں ق لیگ اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار کھڑا کیا ہے۔ یہ نشست پیر ولایت شاہ کھگہ کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
مسلم لیگ نواز نے پیر ولایت شاہ کھگہ کے صاحبزادے خضر حیات کھگہ کو ٹکٹ دیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق نے پیر مظفر شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پی پی 220 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ چھتیس ہزار ہے۔