ماسٹر محمد شفیع کی وفات پر ممتاز شخصیات نے اظہار تعزیت کیا

کوٹلہ ارب علی خاں (جی پی آئی) چوہدری فیض رسول قاسم وثیقہ نویس گجرات آف بھواکے والد محترم یونین کونسل سانتل کی مشہور و معروف شخصیت ہیڈ ماسٹر (ر) ماسٹر محمد شفیع گزشتہ روز قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے تھے انکی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تعزیت کرنے والوں میں نواب زادہ حیدر مہندی ،انجنئیر خورشید عالم امیداور حلقہ پی پی 108پی ٹی آئی ،چوہدری ندیم گجر رہنما پی ٹی آئی ،چوہدری سجاد باہڑہ حاجیوالہ،لالہ محمد زمان سانتل ،سمیت دیگر شامل ہیں مرحوم کا ختم قل آج انکی رہائش گا ہ بھوا میں پڑھا جائیگا۔