ہم امن پسند لوگ ہیں اور علاقہ میں امن چاہتے ہیں : چوہدری علی رضا مالک

کوٹلہ ارب علی خاں (جی پی آئی) سابق  مشیر وزیر اعلی ٰ پنجاب چوہدری نعیم رضاکوٹلہ کے صاحبزادے چوہدری علی رضا مالک نے کوٹلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور علاقہ میں امن چاہتے ہیں کوٹلہ ارب علی خاں ہمارا گھر ہے۔

یہاں پر ہمارے باپ دادا کی ”جائیداد ”ہے جس کا میں وارث ہوں ہمیں اپنے حق سے کوئی نہیں روک سکتا ہم اپنا حق چھین کے بھی حاصل کر لیں گے میں ناروے سے وطن واپس آیا ہوں انشا ء اللہ اپنے عوام کی خدمت کے مشن کو جاری ساری رکھیں گے ہماری منزل ہمارا اپنا گھر ہے اور انشاء اللہ جلد اپنے گھر ”ڈیرہ چوہدری عبدالمالک ”پر ہی بیٹھیں گے اور عوامی خدمت کا مشن جاری ساری رکھیں گے۔