سنگوالہ کو سوئی گیس کی فراہمی پر ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی اور نوجوا ن رہنما حافظ عمار یاسر کے مشکور ہیں۔حاجی ملک اشرف اعوان

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)سنگوالہ کے مقامی سیاسی و سماجی رہنما حاجی ملک اشرف اعوان نے کہا ہے کہ سنگوالہ کو سوئی گیس کی فراہمی پر ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی اور نوجوا ن رہنما حافظ عمار یاسر کے مشکور ہیں سنگوالہ کی تمام برادریاں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ق) کو ووٹ دیں گی اور این اے اکسٹھ سے مسلم لیگ(ق) بھاری اکثریت سے جیتے گی،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی تلہ گنگ کے لئے اچھے خواب رکھتے ہیں۔

انہوں نے ترقیاتی کام کروائے اور یہاں کی عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی اب وہ وقت دور نہیں کہ ہمیشہ یہاں سے جیتنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی کیونکہ جیتنے کے بعد اراکین اسمبلی عوام کو بھول جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی اور ھافظ عمار یاسر کے مشکور ہیں جنہوں نے سنگوالہ میں سوئی گیس کا افتتاح کیا،انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ(ق) ہی بھاری اکثریت سے جیتے گی کیونکہ مسلم لیگ(ق) صرف دعوے نہیں بلکہ عملی کام کر رہی ہے اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہی چوہدری پرویز الہی کامیاب ہوں گے۔