تلہ گنگ میانوالی روڈ پر موضع اکوال کے قریب رکشہ اور مسافر کوچ میں تصادم

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)تلہ گنگ میانوالی روڈ پر موضع اکوال کے قریب رکشہ اور مسافر کوچ میں تصادم،خاتون سمیت دو افراد ہلاک دو شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ڈیرہ جانے والی ڈائمنڈ مسافر کوچ نمبری 7799اکوال کے قریب ایک گاڑی کو اوور ٹیک کر ے ہوئے رکشہ سے جا ٹکرائی۔

جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور ظہیر عباس ولد محمد اسلم اور مسماة شمیم اختر بیوہ محمد حیات سکنائے موگلہ موقع ہی جاں بحق جبکہ غوثیہ بی بی زوجہ غلام حیدر ساکن اکوال اور دو سالہ بچہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔