تلہ گنگ شہر میں غلہ منڈی کے نزدیک بکری چور کو رنگے ہاتھوں شہریوں نے پکڑ کر دھنائی کر ڈالی

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تلہ گنگ شہر میں غلہ منڈی کے نزدیک بکری چور کو رنگے ہاتھوں شہریوں نے پکڑ کر دھنائی کر ڈالی،پولیس کے حوالے۔غلہ منڈی کے قریب چور نے بکری کو اپٹھانے کی کوشش کی تو وہاں موجود بکری کے مالک نے اْس کو پکڑ لیا۔

شہریوں کی دھنائی کرنے پر مذکورہ چور نے بتایا کہ وہ قبل ازیں بھی آٹھ بکریاں چوری کر کے فروخت کر چکا ہے۔چور کو تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔